”ہندوﺅں کا خوف“ بھارت میں محفوظ اور خوش ہیں: شاہ رُخ خان

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپر سٹار شاہ رُخ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے معلوم نہیں میرے معاملات سے متعلق قیاس آرائیاں کیوں ہو رہی ہیں۔ بھارتی مسلمان ہوں، میں نے آرٹیکل ضرور لکھا ہے۔ میرے آرٹیکل پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جنہوں نے وہ پڑھا ہی نہیں۔ ہم بھارت میں محفوظ اور خوش ہیں، ہمیں بھارت میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، میں آج جو بھی ہوں بھارت کے عوام کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ تبصرہ کرنے سے پہلے میرا آرٹیکل پڑھ لیا جائے۔ میری اپیل ہے وہ کچھ لکھا جائے جو میں نے کہا ہو۔ میرے بچے مذہب سے متعلق مجھ سے پوچھتے ہیں۔ میرا ان کو یہی جواب ہے وہ ایک انڈین ہیں اور ان کا مذہب عظیم ہے۔ میں خان ہوں اور یہی میری پہچان ہے۔ مشورہ دینے والوں کو بتانا چاہتا ہوں ہم آزاد ہیں۔ میرے والد نے تحریک آزادی میں حصہ لیا۔ انہوں نے ایک بھارتی فلم کے گانے کا یہ شعر بھی پڑھا تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا۔ انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن