بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے آغاز کیلئے لاہور میں رہائشگاہ تیار، آئندہ ماہ سے سرگرمیاں شروع ہوجائینگی

لاہور (نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں رہائشگاہ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ صدر زرداری رہائشگاہ کا جائزہ لینے کیلئے فروری میں لاہور آئینگے۔ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ یہ گھر دراصل پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس گھر میں آئندہ ماہ منتقل ہورہے ہیں اور وہیں سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس گھر کا بڑا حصہ پارٹی سیکرٹریٹ کے طو پر تیار کیا گیا ہے جس میں کانفرنس ہال اور دیگر دفاتر تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن