ینگ ڈاکٹروں اور حکومت کی جنگ میں مریض پس کر رہ گئے ہیں ،،،مسیحااپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں نہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنا منظور ہے،،، ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کی بحالی اور گوجرانوالہ میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔دوسری طرف حکومت کا موقف ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی اکثریت نے معافی ناموں پردستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔جس کے تحت آئندہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے۔پندرہ روزسے جاری اس ہڑتال میں مریضوں کی سننے والا کوئی نہیں