ینگ ڈاکٹروں اور حکومت کی جنگ میں مریض پس کر رہ گئے ہیں ،،،مسیحااپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہے ہیں نہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنا منظور ہے،،، ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کی بحالی اور گوجرانوالہ میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔دوسری طرف حکومت کا موقف ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی اکثریت نے معافی ناموں پردستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔جس کے تحت آئندہ وہ ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے۔پندرہ روزسے جاری اس ہڑتال میں مریضوں کی سننے والا کوئی نہیں
پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پندرہویں روز بھی جاری، مریضوں کے پاس صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں.
Jan 30, 2013 | 10:22