محکمہ موسمیات کےمطابق آج شام یا رات کےاوقات میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیاہے،،،جب کہ کچھ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا. محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران سب سےزیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. اسلام آباد تین،لاہوراورفیصل آباد چھ، مظفرآباد پانچ، پشاورچار، کراچی پندرہ، کوئٹہ ایک، مری صفر، گلگت منفی تین، اورحیدر آباد میں درجہ حرارت تیرہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.