خسرہ نے سندھ کےبعد پنجاب کو بھی لپیٹ میں لےلیاہے، لاہور میں بھی ایک بچی زندگی کی بازی ہارگئی.

Jan 30, 2013 | 14:11

جناح اسپتال لاہور میں خسرہ کےباعث پانچ ماہ کی ایمان موت کےمنہ میں چلی گئی. جب کہ صوبہ بھرمیں جاں لیوا بیماری سےہلاک بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے. دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبہ بھرميں خسرہ سےمتاثرہ مزيد سو بچوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن ميں سے اڑتيس کا تعلق لاہور سے ہے. محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے ميں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد ايک ہزار نو سو اسیّ ہوگئی ہے.

مزیدخبریں