وقت نیوز سے بات کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں نصرت سحرعباسی کی جانب سے قائد حزب اختلاف نامزد کرنےکی درخواست ملی ہے. جب کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے بھی درخواست دی ہے. اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی کی جانب سے جو درخواست موصول ہوئی ہے اس میں دس ارکان کےدستخط ہیں جب کہ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد چوبیس ہے. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کافیصلہ ایک دو دن میں کرنا اسپیکرپرلازم نہیں ایک سوال کے جواب میں نثارکھوڑونے کہا کہ اسمبلی سات اپریل کو تحلیل ہو گی لیکن وزیر اعلیٰ سندھ قبل ازوقت بھی اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں.