پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر منعقد ہونیوالے فوٹوسیشن میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزااوراپوزیشن لیڈرچوہدری نثارعلی خان بھی شریک ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی اورپارلیمانی پارٹیوں کےسربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قومی اسمبلی مدت پوری ہونے پر سولہ مارچ کو تحلیل ہورہی ہے تاہم اس تاریخی فوٹو سیشن میں ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہی،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی اورایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستارشامل نہیں ہوئے