نئے صوبوں کےمعاملےکوزرداری،گیلانی نےبربادکردیا، اس مسئلےکوبھی کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جارہاہے،وائس چیئرمین تحریک انصاف

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ اٹھارویں ترمیم پرتمام جماعتوں سے مشاورت ہوسکتی ہے تو نئےصوبوں کے قیام کے حوالے گفت وشنید کیوں نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ ملتان اوربہاولپورکے لوگ اس قسم کی تفریق سے ناخوش ہیں جبکہ سرائیکی تحریک میں شامل جماعتوں نے بھی اس کو مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علیحدہ صوبہ کی بات میں وزن موجود ہے لیکن نیتوں میں فتور ہے، صرف ووٹوں اورذاتی سیاست چمکانے کے لیے نان ایشو کو کھڑا کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ دوسرے ممبرز پر مشاورت نہیں کی گئی اورانکی کارکردگی پر تشویش ہے۔۔۔

ای پیپر دی نیشن