اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ، آئی این پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اخبار کی ایٹمی اثاثوں کو لاحق خطرات سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا محفوظ ایٹمی پلانٹس چلانے کا 40سالہ ریکارڈ ہے۔ پاکستان ایٹمی پلانٹس کو لاحق خطروں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بدھ کو امریکی اخبار کی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری اثاثوں کو لاحق ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے۔ امریکی اخبار کی پاکستان کے جوہری اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔اے پی پی کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پر اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی بھٹیوں کو ہر لحاظ سے محفوظ بنایا ہے۔
ایٹمی اثاثوں کو خطرات: دفتر خارجہ نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی پاکستان کی ایٹمی سکیورٹی پر بھرپور اعتماد ہے: امریکہ
ایٹمی اثاثوں کو خطرات: دفتر خارجہ نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی پاکستان کی ایٹمی سکیورٹی پر بھرپور اعتماد ہے: امریکہ
Jan 30, 2014