قصور: گھریلو ناچاقی پر رکشہ ڈرائیور نے خودسوزی کرلی

قصور (نامہ نگار) بستی لال شاہ کے رکشہ ڈرائیور نے گھریلو ناچاقی اور تنگدستی سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلی۔ گذشتہ روز رکشہ ڈرائیور محمد نواز کا اپنے اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...