خانیوال (آئی این پی) نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا دونوں کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ خانیوال کے نواحی گائوں چک نمبر 92/10Rکی رہائشی 12 سالہ زویا تنویر اپنی والدہ 37سالہ صغریٰ بی بی کے ہمراہ دوائی لینے کیلئے ڈاکٹر کے پاس جارہی تھی کہ راستے میں چھپے ہوئے نامعلوم افراد نے ان دونوں ماں بیٹی پر تیزاب پھیک دیا جس سے زویا تنویر کا پورا چہرا اور جسم جھلس گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق زویا تنویر کے 70فیصد جسم پر تیزاب پھینکا گیا جبکہ اس کی والدہ صغریٰ کے چہرے اور بازو پر تیزاب پھینکا گیا دونوں ماں بیٹی کو ریسکیو نے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر خانیوال مصروف تفتیش۔ ڈی پی او خانیوال رانا ایاز سلیم کے مطابق ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔