مریدکے (نامہ نگار) بدچلنی کے شبہ میں بیٹی کو ٹوکہ کے وار کر کے قتل کر کے نعش مریدکے میں پھینک دی۔ مقتولہ ڈنگہ کی رہائشی تھی۔ باپ نے بھائیوں کیساتھ ملکر نعش مریدکے میں پھینکی۔ باپ اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈنگہ، گجرات کی 16 سالہ آفریں زہرہ کو اسکے باپ نے بدچلنی کے شبہ میں قتل کر کے مریدکے کے نواحی گائوں تھانہ کے علاقہ ننگل کسوالہ میں پھینک دی جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔