اسلام آباد (بی بی سی+ نیٹ نیوز) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کئی ہفتوں کی غیرحاضری کے بعد پارلیمنٹ میں ایک بار پھر طالبان کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کی۔ جیسے ہی وزیراعظم پارلیمان میں آئے تو اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر اور سوشل میڈیا بھی جاگ اٹھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں چاہتا ہوں وہ ہمارے چرچل بنیں مگر بدقسمتی سے وہ (طالبان) کو خوش کرنے کی پالیسی کی وجہ سے ہمارے چیمبر لین بن رہے ہیں۔ چیمبر لین پر جرمنوں کو خوش کرنے کی پالیسی کی وجہ سے تنقید کی جاتی ہے۔ یاد رہے چرچل اور چیمبر لین دو برطانوی وزرائے اعظم ہیں جن میں سے چرچل جنگ عظیم دوم میں اپنے مدبرانہ کردار کی وجہ سے اہم برطانوی وزیراعظم مانے جاتے ہیں۔