لاہور (سٹی رپورٹر) دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک بھارت کے جانور بھی اسکے ناروا رویے سے تنگ آ کر پاکستان ’’ہجرت‘‘ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ گذشتہ دس روز میں دوسرا جانور بارڈر کراس کر کے پاکستان پہنچ گیا جسے محکمہ وائلڈ لائف حکام نے پکڑ کر لاہور چڑیا گھر کی زینت بنا دیا ہے۔ دس روز قبل بھارت سے ایک لیپرڈ چیتا پاکستانی علاقے میں داخل ہو گیا تھا جس کی اطلاع پر لاہور چڑیاگھر اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے اسے پکڑ کر لاہور کے چڑیا گھر کا مہمان بنا دیا تھا جبکہ گذشتہ روز ایک موٹا تازہ بھیڑیا بھی بھارتی بارڈر کراس کر کے پاکستانی حدوں میں آ گیا جسے پکڑ لاہور چڑیا گھر پہنچا دیا گیا ہے۔