لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے ملت پارک میں ڈاکوئوں نے محسن اور اس کے اہل کانہ سے اسلحہ کے زور پر 6لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی اور زیورات، دوسری واردات بھی ملت پارک علاقہ کے فیاض اور اس کے اہل خانہ سے ڈاکوئوں نے 4لاکھ روپے کی نقدی و زیورات لوٹ لئے۔ گلشن راوی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے حنیف اور اس کی بیوی سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ روپے جبکہ جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے نوید کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی، زیورات اور لیپ ٹاپ لے گئے۔ نواں کوٹ میں ڈاکوئوں نے رشید اور اس کی بیوی سے 2لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی و زیورات، جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے محبت خان سے 2لاکھ 50ہزار روپے کی بیٹریاں اور سٹپ لائزر، ہنجر وال میں ڈاکوئوں نے احتشام اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے کی نقدی و زیورات وغیرہ، ریس کورس میں ڈاکوئوں نے غلام سے 1لاکھ99ہزار روپے کی نقدی و زیورات ،گلشن راوی میں ڈاکوئوں نے غلام دستگیر سے 1لاکھ 30ہزار روپے، شمالی چھائونی میں اکرم سے 45ہزار روپے، غازی آباد میں عرفان سے 75ہزار روپے، موٹر سائیکل، ڈیفنس بی میں ڈاکوئوں نے طفیل سے 50ہزار روپے، گجر پورہ میں رشید سے 58ہزار روپے، شیرا کوٹ میں پرویز سے 33ہزار روپے، مصطفی ٹائون میں منور سے 65ہزار روپے، نواب ٹائون میں ڈاکوئوں نے عمر حیات سے 50ہزار روپے کی نقدی و موبائل وغیرہ چھین لئے۔ باغبانپورہ میںانعام ،قلعہ گجر سنگھ میں گلزار ،اقبال ٹائون میں صبغت ،ستو کتلہ میں اشفاق، گارڈن ٹائون میں منیر، شاد مان میں علی کی گاڑیاں جبکہ جوہر ٹائون میں وقار، مانگا منڈی میں عامر، ہنجروال میں عثمان، وحدت کالونی میں نثار، سمن آباد میں رشید، سٹی رائیونڈ میں احمد، مصری شاہ میں خالد، ڈیفنس اے میں رفاقت، شاہدرہ میں طفیل اور عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
28 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 6 کاریں، 11 موٹر سائیکلیں چوری
Jan 30, 2014