ایم کیو ایم کو حکومت کی پالیسیاں پسند نہیں تو وہ عشرت العباد سے کہیں استعفیٰ دیدیں: سعد رفیق

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے اگر ایم کیو ایم کو حکومت کی پالیسیاں پسند نہیں تو وہ گورنر عشرت العباد سے کہیں وہ استعفیٰ دیدیں، ایم کیو ایم کا حکومت سے چمٹے رہنا اور اپوزیشن بھی کرنا پرانی عادت ہے، ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی امنگوں کے مطابق پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ایم کیو ایم ہر فوجی اور سیاسی حکومت کا حصہ رہی ہے اور جن حکومت کے ساتھ رہی ہیں ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی ہے۔ اگر ایم کیو ایم سمجھتی ہے (ن) لیگ قومی امنگوں کے مطابق پالیسیاں نہیں بنا رہی تو وہ پھر ان کا گورنر کیوں وفاق کے نمائندے کے طور پر ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ پھر استعفیٰ دیدیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...