کراچی (ثناء نیوز) قصبہ کالونی میں بم دھماکے سے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر زخمی ہو گئے۔ علیم الدین کے اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ان کے منہ اور جسم پر شیشے لگے جنہیں عباسی شہید ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے دو ملازمین کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جس میں پروین جو خاتون ڈائریکٹر ہیں اس سے پہلے وحید تھے جو اورنگی پائلٹ پراجیکٹ سے وابستہ تھے۔ علیم الدین تیسری شخصیت ہیں جنہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کے تیسرے افسر کو نشانہ بنایا گیا، ڈائریکٹر پروین خان جاں بحق ہوئیں
Jan 30, 2014