فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے : ایرانی قونصل خانہ

Jan 30, 2014

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں موجود اسلامی جموریہ ایران کے قونصل خانہ نے لوکل اخبارات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں مذہبی اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے اور اس ملک میں مداخلت سے متعلق بیانات کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے اور اسے عوام کو مذکورہ کارروائیوں کے اصل محرکات اور اسباب سے دور رکھنے، دو دوست اور برادر ممالک کے درمیان تعلقا ت میں بگاڑ پیدا کرنے اور مسلمان بھائیوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مسلم امہ میں وحدت اور بھائی چارگی کے لئے آوازیں اٹھاتا رہا ہے اور اس با ت پر یقین رکھتا ہے کہ مسلم معاشروں کے درمیان تفرقہ اور دشمنی پیدا کرنا صرف اسلام دشمنوں کو امت اسلام کے خلاف اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں مددگار ہوتا ہے۔

مزیدخبریں