کراچی(این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی کی قدر کم ہونے سے ملک میں درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جو مہنگائی میں اضافے کا باعث بنیں گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے باعث درآمدی حجم کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔