کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف اور انکی فیملی کو سندھ ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کر لیا۔ وزیراعظم، مریم نواز اور فیملی کے دیگر ارکان کو دعوت نامے جاری کر دئیے گئے۔ وزیراعظم سمیت اہم سیاسی رہنمائوں کو یکم فروری کو افتتاحی تقریب میں بلایا گیا ہے جو یکم فروری کو موہنجوداڑو میں ہو گی۔ بلاول بھٹو نے عمران خان کو بھی باضابطہ مدعو کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم، انکی فیملی اور عمران خان کو سندھ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیدی
Jan 30, 2014