لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔ دو سالہ کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں۔ کوکابورا کا بال انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام ٹیسٹ پلینگ ٹیمیں استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان اگر ڈومیسٹک میں بھی اس بال کا استعمال کریگا تو کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آ کر کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پاکستان میں کوکابورا کے فرنچائزر خواجہ خرم کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان میں اس برائنڈ کو متعارف کرانے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک میں کوکابورا کا بال استعمال کیا جائے تاکہ ہمارے کھیل کا معیار بہتر ہو۔ خواجہ خرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران شاہ کو ایمبیسیڈر بنایا ہے جلد کرکٹرز کو بھی برانڈ ایمبیسڈر چنا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کے ساتھ گزارے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے : ڈیو واٹمور
Jan 30, 2014