آرمی چیف کا دورہ چین امریکہ اور انڈیا کو واضح پیغام

مکرمی! گذشتہ دنوں جب اوباما انڈیا کے دورہ کے لئے نئی دہلی تشریف لائے تو پوری دنیا کی نظریں ان کے دورے کی طرف لگی ہوئیں تھیں۔ انڈیا امریکہ کے درمیان سول ایٹمی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔ انڈیا امریکی سربراہان کی اس حد تک بے تکلفی اور سول ایٹمی ٹیکنالوجی معاہدے سے پاکستان میں بھی تشویش دیکھی گئی امریکہ نے پاکستان جیسے اپنے فرنٹ لائن اتحادی پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر ہمارے دشمن ملک انڈیا سے معاہدے کئے جو پاکستان کو ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان خصوصی پاک آرمی کو پہلے ہی اس صورتحال کا بخوبی ادراک تھا۔ اسی لئے وقت اور حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے بروقت چین کا دورہ کیا اور چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات اور پاکستان چین کے امریکہ انڈیا سول ایٹمی ٹیکنالوجی معاہدے پر تحفظات سے دنیا کو آگاہ کیا گیا اور امریکہ انڈیا کو یہ باور کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا کہ ہم آزاد خود مختار ریاست ہیں۔ اپنے مفادات کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ (طیب علوی ایم اے ماس کمیونیکیشن گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...