اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں اس وقت ایک لاکھ میٹرک ٹن پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کے 3 جہاز لنگر انداز ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری پٹرولیم کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے جائزہ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا پی ایس او کا جہاز 50 ہزار، ہبکو 32 ہزار اور شیل کے جہاز پر 18 ہزار میٹرک ٹن تیل موجود ہے۔