انتہاپسند مودی کو اوباما کی آشیرباد خطہ جنگ کے حوالے کرنے کی سازش ہے: سراج الحق

لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی جیسے انتہاپسند اور مسلمانوںکے قاتل کو اوباما کی آشیرباد خطے کو جنگ کے حوالے کرنے کی سازش ہے، امریکہ اور بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اگر انہوں نے کسی مشترکہ ایڈونچر کی کوشش کی تو یہ جنگ صرف اس خطے تک محدود نہیں رہے گی اور یہ جنگ ایک خطے کی بجائے عالمی امن کیلئے تباہ کن ہو گی۔ کشمیر کشمیریوں کا ہے بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ لے اتنا ہی فائدے میں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے مرکزی ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا ہر جگہ ماتم جاری ہے، پانچ مشیر خارجہ ہونے کے باوجود خارجہ پالیسی کی کوئی سمت نہیں، حکمران  امریکہ کی کھلے عام دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف سازشوں کے باوجود امریکی گود میں بیٹھنا اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، امریکہ خطے میں بھارت کو بالادست قوت بنانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے اور اس نے بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی بھی یقین دہائی کروا دی ہے جو کسی طرح بھی خطے کے مفاد میں نہیں۔ حکومت کی خارجہ پالیسی تضادات اور گومگو کی صورتحال سے دوچار ہے، حکمران ابھی تک امریکی گود سے اترنے کو تیار نہیں، اس موقع پر خود وزیراعظم کو چاہئے تھا کہ خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی امریکی سازشوں کے خلاف کھل کر بات کرتے اور امریکی سفیر کو بلا کر واضح پیغام دینا چاہئے تھا۔ ہم نے تو حکومت کو کھلے دل سے آفر دی ہے کہ اگر ان کے پاس وزارت خارجہ سنبھالنے کیلئے اہل فرد نہیں تو ہم آپ کو بلامعاوضہ خدمات دینے والے افراد مہیا کرنے کو تیار ہیں۔ جماعت اسلامی آئندہ ماہ ملک بھر میں نوجوانوں کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...