سرگودھا ڈویژن کی 8 ہزار 979 ایکڑ ایک کنال 15 مرلے سرکاری اراضی پر قبضے

لاہور (میاں علی افضل سے) سرگودھا ڈویژن کی مجموعی 5 لاکھ 91 ہزار 904 ایکڑ 3کنال 9 مرلہ سرکاری زمین میں سے 8 ہزار 979 ایکڑ 1کنال 15مرلہ سرکاری زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 2لاکھ 9 ہزار 877 ایکڑ 4کنال 2 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے 3 لاکھ 47 ہزار 777 ایکڑ 2کنال 19مرلہ زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔71ہزار 853 ایکڑ 6کنال 8 مرلہ زمین مختلف افراد کے پا س لیز پر ہے، 21 ہزار 572 ایکڑ 4کنال 5 مرلہ زمین خالی پڑی ہے۔ 3 ہزار 652 ایکڑ 3کنال 8 مرلہ زمین زیر کاشت ہیں 5 ہزار 128ایکڑ 4کنال 5 مرلہ زمین بنجر پڑی ہے بھکر میں مجموعی 1لاکھ 50 ہزار 916 ایکڑ سرکاری زمین میں سے 22ہزار 174ایکڑ سرکاری زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 90 ہزار 983 ایکڑ زمین پر مختلف ترقیاتی کاموں جاری ہیں 36 ہزار 820 ایکڑ سرکاری زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 125ایکڑ پر مختلف افراد کا قبضہ ہے 814ایکڑ زمین خالی پڑی ہے 30 ایکڑ زیر کاشت ہے۔ 154ایکڑ بنجر پڑی ہے میانوالی میں مجموعی 1لاکھ 19ہزار 140ایکڑ سرکاری زمین میں سے 89 ہزار 2 سو 33 ایکڑ سرکاری زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے 87 ہزار 540 ایکڑ سرکاری زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں 1ہزار 514 ایکڑ سرکاری زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 15ایکڑ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 651 ایکڑ سرکاری زمین خالی پڑی ہے 291 ایکڑ زیر کاشت ہے 266 ایکڑ پنجر پڑی ہے خوشاب میں مجموعی1لاکھ 27ہزار 547ایکڑ سرکاری زمین میں سے 13ہزار 550 ایکڑ مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے 91ہزار 190ایکڑ سرکاری زمین مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 14ہزار 444 ایکڑ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 8 ہزار 363 ایکڑ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 475 ایکڑ زمین زیر کاشت ہے۔ سرگودھا میں مجموعی 1لاکھ  94 ہزار 301 ایکڑ 3کنال 9 مرلہ زمین میں سے 84 ہزار 940 ایکڑ 4کنال 2 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 78 ہزار 64 ایکڑ 2کنال 19مرلہ زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں 19ہزار 75 ایکڑ 6کنال 8 مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 476 ایکڑ 1کنال 15مرلہ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 11ہزار 744 ایکڑ 4کنال 5 مرلہ زمین خالی پڑی ہے 2 ہزار 856 ایکڑ 3کنال 8 مرلہ زمین زیر کاشت ہے جبکہ 4 ہزار 708 ایکڑ 4کنال 5 مرلہ زمین بنجر پڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...