جوڈیشل کمشن رپورٹ حقائق کے برعکس ہے سول ایوی ایشن، بھوجا ایئرلائن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعتراضات داخل کر دیئے

 اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول ایوی ایشن اور بھوجا ایئرلائن نے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ پر اعتراضات داخل کردیئے۔ عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر جوڈیشل کمشن کی رپورٹ پر دلائل کی ہدایت کر دی۔ بھوجا ایئرلائن حادثہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ سماعت کے موقع پر سول ایوی ایشن اور بھوجا ایئرلائن نے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ پر اعتراضات داخل کئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موقف اختیارکیا کہ کمشن کی رپورٹ حقائق پر منحصر نہیں، پائلٹ نے فضائی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی، قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ پیش آیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو جوڈیشل کمشن کی رپورٹ پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...