پشاور ماتحت عدلیہ ججز سنیارٹی کیس، چیف جسٹس ناصرالملک نے سماعت سے معذرت کرلی

اسلام آباد (آن لائن) پشاور ماتحت عدلیہ ججز سنیارٹی کیس‘ چیف جسٹس ناصرالملک نے سماعت سے معذرت کرلی‘ رجسٹرار سپریم کورٹ کو مقدمہ کسی اور بنچ میں لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔ جمعرات کے روز چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ وہ پشاور ہائیکورٹ میں جج رہے ہیں اور ان کے سامنے یہ کیس آیا تھا اسلئے وہ اس کیس میں نہیں بیٹھ سکتے بہتر ہوگا کہ اس کیس کو کسی اور بنچ میں لگایا جائے ، بعدازاں کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس کیس کو کسی اور بنچ میں لگایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن