ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2016 ءکی میزبانی بھارت کو مل گئی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2016 سے 2019 تک کے ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ بھارت مارچ سے اپریل تک ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی 2016 ءکی میزبانی کریگا۔ دبئی میں آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں آئندہ چار سالوں میں ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 11 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت ‘ ٹی 20 کوالیفائر 2015 آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں 6 سے 26 جولائی‘ چیمپئنز ٹرافی 2017 یکم سے 19 جون تک انگلینڈ ‘ اسی سال ویمنز ورلڈ کپ بھی انگلینڈ میں چار اگست سے 27 اگست تک‘ انڈر 19 ورلڈ کپ 2016 ءبنگلا دیش میں 22 جنوری سے 14 فروری تک“ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2018 ءنیوزی لینڈ میں 12 جنوری سے 4 فروری تک‘ اسی سال ورلڈ کپ کوالیفائر بنگلا دیش میں یکم مارچ سے 4 اپریل تک ‘ ویمنز ورلڈ کپ 2018 ء ویسٹ انڈیز میں 2 نومبر سے 25 نومبر تک‘ ورلڈ کپ 2019 ئ30مئی سے 15 جولائی تک برطانیہ میں ہو گا۔ ورلڈ کپ2015ءکے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دیدی۔ فائنل معرکہ ٹائی رہنے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ سپراوور کے ذریعے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...