لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن ملک محمود الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صوبے کے عوام کیلئے انقلابی اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خسرہ سے بچائو کیلئے لگائے گئے امین پارک، آؤٹ فال روڈ، اقبال ٹائون اور دیگر مقامات پر کیمپوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نذیر سوانی، عثمان تنویر بٹ، سردار نسیم، جمیلی صادق، افتخار مانا و دیگر آگاہی مہم کے سلسلہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔