لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ساجد محمود گجر، صدر پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز یونین لاہور اور محمد اقبال گھرکی، جنرل سیکریٹری پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلا ائیز یونین بدستور اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور انکی تبدیلی کے بارے میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ بے بنیاد اور شر انگیز ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔