عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بہترین آپشن ہےاسے جاری رہنا چاہیے

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالات کی خرابی کے لیے لوگ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہتےہیں،لیکن کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ اس نے قوم کو کیا دیاہے ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھی تقریر میں ان کا نام لیا گیا،، جس کا مطلب ہے کہ ان کے دماغ پر وہ ہمیشہ چھائے رہتے ہیںاس موقع پر اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں پچاس سیاسی کارکن  شہید ہوئے لیکن کسی نے ان کی خبر نہیں  ل، لیکن دوسری جانب کسی ایک  کو بھی تکلیف ہو تو اس کی خبر گیری کی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات کی بہتری کے لیے سب کو کوشش کرنا ہوگی


ای پیپر دی نیشن