شوہر پرپٹرول چھڑک کرآگ لگانے کا واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقے قاضی ہرلاں میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ آکر رات گئے بیوی نے اپنے شوہر اسلم کوپٹرول چھڑک کرآگ لگادی،،اہل محلہ شور سن کرپہنچے توخاتون فرار ہوگئی جبکہ اس کے شوہر کاجسم بری طرح جھلس گیا،،اطلاع ملنے پرریسکیو اہلکاروں نے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا،تاہم اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق محمد اسلم کاساٹھ فیصد جسم جھلس چکا ہے تاہم اس کی حالت خطرےسے باہر ہے