گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے ایک سوبیس پولیوورکرزجبکہ اسلام آبادفاٹااورکشمیرسے چوبیس پولیوورکرزکوماسٹرٹریننگ دی جائے گی۔ٹریننگ کادورانیہ تین دن پرمحیط ہوگا۔ٹریننگ کے اخراجات یونیسیف اورورلڈہیلتھ آرگنائزیشن برداشت کریگی ۔ٹریننگ کامقصدپولیوورکرزکی تکنیکی مہارت ،رویہ اورسوشل موبلائزیشن میں مذید بہتری لاناہے ۔ماسٹرٹرینرزکوسرٹیفیکٹ بھی جاری کئے جائیں گے ۔بعد ازاں ماسٹرٹرینرزاپنے اپنے صوبوںمیں پولیوورکرزکوٹریننگ دیں گے ۔