ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ شمالی علاقات جات ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،   اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری ہوگی گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،ماہرین موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ آئندہ ہفتے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ،قلات،زیارت،دالنبدین اور ژوب سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم موسم سرد اور خشک ہے، مغرب سے آنیوالی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی پیر اور منگل کے روز مری، گلیات، پاراچنار، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی برفباری کی پیش گوئی ہے

ای پیپر دی نیشن