کراچی (بی بی سی ڈاٹ کام) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے القاعدہ کی مبینہ فنانسر شیبا احمد کو دو لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ پولیس چارج شیٹ میں شیبا احمد پر کالعدم تنظیم سے تعلقات رکھنے اور جہادی لٹریچر برآمد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جن کی سزا چھ ماہ بنتی ہے۔