انڈر 19 ورلڈکپ : انگلینڈ، زمبابوے، نمیبیا نے میچز جیت لئے

ڈھاکہ (اے پی پی) انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، زمبابوے اور نمیبیا نے میچ جیت لئے۔گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے ویسٹ انڈیز انڈر 19 کو 61 رنز سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 282 رنز بنائے۔ کلم ٹیلر اور ڈین لارسن نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.4 اوورز میں 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کیموپال 65 اور گڈرن پاپ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ثاقب محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں زمبابوے انڈر 19 نے فجی انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔ زمبابوے یوتھ نے 82 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایک اور میچ میں نمیبیا انڈر 19 نے سکاٹ لینڈ انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے زیر کیا۔ نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کی طرف سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف 26 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایس جے لوفٹے نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آج مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ گروپ بی کی ٹیمیں افغانستان اور سری لنکا سلہٹ میں پنجہ آزما ہوں گی۔ اسی گروپ کا دوسرا میچ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ ڈی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ آئرلینڈ اور نیپال کے مابین فتح اللہ میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...