ملتان (نامہ نگار خصوصی) ممبرسازی مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (ہم خیال گروپ) کی جانب سے کیمپنگ کا سلسلہ شروع کر دیاگیا۔ اس سلسلے میں پہلا ممبرسازی کیمپ گزشتہ روز کچہری روڈ پر لگایاگیا جس میں ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر‘ رانا عبدالجبار‘ میجر مجیب احمد خان‘ میاں سلیم محمود کملانہ‘ اشرف ناصر خان‘ ملک حسن عسکری‘ چودھری ہدایت اﷲ گجر‘ جاوید اقبال غوری‘ معروف طارق خان‘ اظہر کملانہ‘ مصطفی چوہان‘ میاں اسامہ‘ عاطف اعوان‘ علی جاوید انصاری سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کیمپ کا افتتاح ملک عامر ڈوگر نے کہا جنہوں نے خطاب میں کہا کہ پارٹی میں صاف اور شفاف ممبرسازی سے انصاف اور احتساب کے عمل کو تقویت پہنچے گی اور کارکنوں کو اپنے لیڈر منتخب کرنے کا ایک ایسا موقع ملے گا جس سے پارٹی پر مسلط قبضہ مافیا سے نجات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی کو ایک مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے میں بھی کامیاب ہوں گے۔