نیب اراضی سکینڈل لاہور کے ریکارڈ کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت لے: ڈی ایچ اے

Jan 30, 2016

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ڈی ایچ اے نے نیب کو اراضی سکینڈل کا ریکارڈ دینے سے معذرت کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ نیب کو ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل لاہور کا ریکارڈ چاہئے تو جی ایچ کیو سے اجازت لے۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں دو سابق فوجی افسروں سمیت کامران کیانی کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسرکو مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ ملزموں پر 5ہزار کنال اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ غیرقانونی طور پر جاری کرکے ایک ارب 80کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے۔ نیب نے ڈی ایچ اے اسلام آباد کے سابق ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صباحت قدیر بٹ اور نجی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے مو¿قف اختیار کیا کہ گرفتار ملزموں سے رقم کی برآمدگی اور ان کے بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنی ہیں اور تفتیش کو آگے بڑھانے کےلئے ملزموں سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ ملزموں کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔

ریکارڈ/ ڈی ایچ اے

مزیدخبریں