کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان پی آئی اے نے میڈیا اطلاعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے میلان اور پیرس جانے والی پروازPK719 کے طیارے میں پرواز سے پہلے ہی تکنیکی خرابی کی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ طیارہ لاہور سے پرواز سے پہلے تکنیکی طور پر مکمل درست حالت میں تھا۔ میلان میں لینڈنگ سے قبل امکانی طور پر طیارے کی ٹیل سے پرندہ یا کوئی اور چیز ٹکرائی جس سے اس کو معمولی نقصان پہنچا۔ اس بات کا پتا طیارے کی اگلی پرواز سے پہلے معمول کی انسپکشن سے چلا جو کہ ہر پرواز سے پہلے کی جاتی ہے۔ وہ مسافر جو کہ پیرس کےلئے سفر کر رہے تھے ان کو دوسری ائر لائن سے پیرس بھجوادیا گیا۔ طیارے کی مرمت کی جارہی ہے اور جلد ہی اس کو آپریشن میں شامل کر دیا جائے گا۔
پی آئی اے
پیرس جانے والی پروازمیں تیکنیکی خرابی نہیں، پرندہ ٹکرایا تھا پی آئی اے کی وضاحت
Jan 30, 2017