تیسری عالمی جنگ ہولناک تباہی پر منتج ہوسکتی ہے‘ضیاءعباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاءعباس نے خبردار کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ ہولناک اور دنیا کی مکمل تباہی پر منتج ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیاست میں عسکریت پسندی کا رجحان ا وراسلحے کی نئی دوڑ دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے اوراگر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کو جلد روکنے کی کوشش نہیں کی گئی تو کرہ ارض پر انسانی وجود کو تلاش کرنا مشکل ہوجائے گا۔ سید ضیاءعباس نے کہا سپر طاقتیں ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے کمزور اور ترقی پذیر ممالک کو مہروں کے طورپر استعمال کررہی ہیں اور شام‘ عراق اورافغانستان سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں جنگ کے بھڑکتے ہوئے شعلے اس کا ثبوت ہیں۔ ایک دوسرے کو زیرنگیں کرنے کے اس رجحان پر قابو پانے کے لئے ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی سید ضیاءعباس نے کہا کہ اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی کو بھی مغربی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد اور ہم آواز ہوناپڑے گا۔
ضیاءعباس

ای پیپر دی نیشن