حیدرآباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 2018ءکے انتخابات میں سندھ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر انتخابات میں حصہ لے گی۔وفاقی حکومت نے سندھ کو موٹر وے‘ تھرکول پروجیکٹ‘ جھمپیر ونڈ پاور پروجیکٹ اور سرکلر ریلوے سمیت متعدد میگا پروجیکٹ دیئے ہیں۔ وہ اتوار کے روز حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ کھیئل دال کوہستانی‘ جمال عارف سہروردی‘ خالد شیخ اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ جلد ہی وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد سے موٹر وے کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اردو اور سندھی بولنے والوںکے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ اردو اور سندھی بولنے والوں میں فاصلے پیدا کرنے والے‘ اپنے لئے اچھا نہیں کررہے ہیں۔ سندھ کا وزیراعلیٰ یا گورنر سندھی یا اردو بولنے والا ہوسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ سندھ اردو اور سندھی بولنے والوں کی مشترکہ سرزمین ہے۔
شاہ محمد شاہ
ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر سندھ میں الیکشن لڑیگی: شاہ محمد شاہ
Jan 30, 2017