چوبچہ پھاٹک پر سڑک توسیعی منصوبہ‘ متاثرین کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)کینال روڈ چوبچہ پھاٹک پر سڑک کے توسیعی منصوبے سے متاثرہ گھروں کے درجنوں غریب مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں سر چھپانے کے لئے متبادل جگہ یا معقول معاوضہ دیا جائے ۔ گزشتہ روز متاثرہ مکینوں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد ہمارے آبائو اجداد اپنا سارا کچھ لٹا کر مہاجر ہو کر آئے‘ لیکن آج 68سال بعد جب ہماری چوتھی نسل ان گلیوںمیں پروان چڑھ رہی ہے توچوبچہ انڈر پاس کے نام پر ہمیں بے گھر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر اچھا منصوبہ لیکن ہمیں بے گھر نہ کیا جائے ۔ ہماری وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ جن مکینوں کے گھر اس کی زد میں آگئے ہیں اور گرائے جارہے ہیں کو متبادل رہائش دی جائے۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم سب غریب لوگ ہیں اس لیے ہمیں قریب ترین کوئی متبادل رہائش ٹائون شپ سکیم کی طرح بنا کر دی جائے یا معاوضہ اتنا دے دیا جائے کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کوئی چھت لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن