گیس‘بجلی کی لوڈشیدنگ سے لوگ پریشان‘ بالائی علاقوں میں برفباری جاری

لاہور/ اسلام آباد (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ) گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا جس کے باعث شہری پریشان رہے اور سراپا احتجاج بنے رہے۔ گیس بندش کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور سردی کی شدت برقرار رہی۔ مری میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار رہی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار پہنچ گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔ دائود خیل سے نامہ نگار کے مطابق دائود خیل میں سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے اور وہ سراپا احتجاج رہے۔ کسووال سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی جس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔ علاوہ ازیں استور شہر میں بوندا باندی، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیاح برفیلے موسم اور نظاروںکا لطف لینے مری، سوات، لوئر دیر اور دیگر شمالی علاقہ جات پہنچ رہے ہیں جبکہ مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران میں 8 فٹ، کاغان میں 3 فٹ اور شوگران میں 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں برفباری کے بعد موسم ابرآلود ہے اور سرد ہوائوں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطاق پنجاب کے میدانی علاقوں‘ بالائی سندھ میں رات اور صبح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پی کے‘ فاٹا میں کہیں کہیں بارش‘ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کوئٹہ‘ ژوب‘ بنوں‘ ڈی آئی خان میں چند مقامات پر بارش‘ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ راولپنڈی‘گوجرانوالہ‘ لاہور‘ اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...