کراچی (رپورٹ : شہزاد چغتائی) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مفاہمت کے خاتمے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی پنجاب میں دھواں دھار انٹری کے بعد سندھ پر گورنر را ج کے مطالبے منڈلانے لگے اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو نئی زندگی دینے کیلئے گورنر شپ مانگ لی۔ ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت سے صاف انکار کردیا ہے اور کہا کہ وہ صرف گورنر راج میں سندھ کی گورنری قبول کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے یہ پیغام وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار تک پہنچا دیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ممتاز بھٹوکو منانے کا ٹاسک شہبازشریف اور چودھری نثار کو دیا تھا۔
صرف گورنر راج میں سندھ کی گورنری قبول کرسکتا ہوں: ممتاز بھٹو
Jan 30, 2017