گوجرانوالہ، چھانگا مانگا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) اوباشوں نے شادی شدہ خاتون اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ گوجرانوالہ شیخ رجادہ کی رخسانہ زوجہ محمد صابر گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران تین نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کے بعد خاتون خانہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ چھانگا مانگا کے گائوں گندھی اوتاڑ کا 13سالہ غلام عباس مسجد میں نماز بعد گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزم فقیر حسین چھری تان کر اسے کھیت میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
گوجرانوالہ: ڈاکوئوں کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی ، چھانگا مانگا میں لڑکا ہوس کا شکار
Jan 30, 2017