202 ملین روپے کا خوردبرد‘ زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر سمیت 5 اہلکار گرفتار

پشاور (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر سمیت 5 اہلکاروں کو مبینہ طور پر خوردبرد کے الزام میںگرفتار کر لیا۔ مبینہ طور پر ملزمان نے جعلی پاس بک اورفرضی معاملت(لین دین)سے 202 ملین روپے خوردبردکرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈنے قابل کاشت اراضی کے مالکان میں قرضہ جات تقسیم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی تھی جو ناقابل کاشت اور شاملات اراضی کے مالکان کو نہیں دئیے جاتے تھے تاہم ملزمان نے کاشتکاروں اور اراضی کے مالکان کی بجائے دیگر ساتھیوںکی ملی بھگت سے عام افراد میں قرضے تقسیم کئے اور انہیں قابل کاشت اراضی کے مالکان ظاہرکیا تھا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے اپنے منفی عزائم کی تکمیل کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بہانے معصوم افراد کی تصاویر، شناختی کارڈکی کاپی اور انگوٹھے کے نشانات حاصل کیں اور انہیں 5 سے 20 ہزار روپے دیئے گئے جبکہ انکے شناختی کارڈز کے ذریعے لاکھوں روپے زرعی قرضہ جات حاصل کئے گئے۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جلد انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...