کمالیہ: ڈاکٹر آپریشن کے دوران آلات سرجری مریضہ کے پیٹ میں بھول گیا

Jan 30, 2017

کمالیہ (نامہ نگار) مسیحا نے مریضہ کو عذاب میں مبتلا کر دیا۔ کمالیہ کی رہائشی متاثرہ ارم لیاقت نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 6ماہ قبل ڈلیوری کے لئے ڈاکٹر شوکت کے پاس گئی جس نے بچے کی پیدائش کے لئے بڑا آپریشن کر ڈالا اور دوران آپریشن سرجری کا سامان پیٹ میں ہی بھول گیا جس سے آئے روز پیٹ میں درد رہنا معمول بن گیا اور جب دوبارہ ڈاکٹر شوکت سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ مریضہ کو ٹی بی کا مرض لاحق ہوگیا اور پیٹ میں پیپ پڑ گئی ہے لہٰذا دوبارہ آپریشن کرنا ہوگا لیکن دوبارہ آپریشن کرنے کے باوجود درد ختم نہ ہوا تو اب ساہیوال کے ڈاکٹر عمر نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کرکے بتایا کہ پیٹ سے سرجری کا سامان نکالنے کے ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ آئے گا اور اس دوران مریضہ کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے جس پر ارم کے خاوند لیاقت نے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈاکٹر شوکت کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے لیکن تاحال ڈاکٹر شوکت کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں