بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا 2 پاکستانی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

جے پور ( آئی این پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو نے اسٹرٹیجک معلومات پاکستانی ہینڈلرز کو منتقل کرنے کے شبے میں 2 مشتبہ جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد کوریاست راجستھان میں بھگت کی کوٹھی ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھر ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ دونوں مشتبہ افراد کو مزید تحقیقات کے لئے جے پور لے جایا گیا ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں مشتبہ افراد تھر ایکسپریس کے ذریعے پاکستان میں اپنے ہینڈلرز کو کئی سٹرٹیجک معلومات فراہم کر چکے ہیں ۔ ادھر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے امرتسر سیکٹر میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پاکستان سے سمگل کئے جانے والے 3 چینی خود کار پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ڈی آئی جی آر ایس کھٹاریا کا کہنا ہے کہ امرتسر سیکٹر میں سرحدی چوکی کے قریب سے تین چینی خود کار پستول قبضے میں لیے گئے ہیں جو بظاہر پاکستان سے بھارت سمگل کیے گئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف نے 28 کارتوس بھی قبضے میں لیے ہیں۔ ڈی آئی جی بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ مخصوص معلومات پر علاقے میں فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران اسلحہ و بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...