ڈیرہ مراد جمالی(صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائلپر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت2اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل معمول کے گشت پرتھی کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکارموقع پرہی جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے فائرنگ کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان اورآئی جی پولیس کو وہ خود نصیرآباد جا کرشرپسندوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی ہے
ڈیرہ مراد جمالی، پولیس موبائل پر فائرنگ سب انسپکٹرسمیت2اہلکارجاں بحق، ایک زخمی
Jan 30, 2017